44

جامعہ عثمانیہ دارالقرآن میں عظیم الشان تکمیل قرآن پاک اور دستاربندی کی تقریب

مانسہرہ ۔ جامعہ عثمانیہ دارالقرآن ڈب نمبر 1 مانسہرہ میں عظیم الشان تکمیل قرآن پاک اور دستاربندی کی تقریب منعقد کی گئ۔

جس میں ضلع بھر کے علماء کرام نے شرکت کی، 13 طلباء شعبہ تجوید و قرآت سے فارغ ہوئے اور 6 طلباء شعبہ حفظ سے فارغ ہوئے۔

اس موقعہ پر معروف نعت خواں محمد شعیب عزیز نعتیہ کلام کی سعادت حاصل کی۔یادرہے کہ اس تقریب کے مہمان خصوصی پیرطریقت مولانا مفتی محمود الحسن مسودی جبکہ میزبان پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر مفتی سعید عبداللہ تھے۔

تقریب کے آخر میں دستار بندی کی گئ۔سینکڑوں کی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں