19

خدمت کا سلسلہ تا حیات جاری رکھیں گے۔فاروق استاد

مانسہرہ ۔ تصویر میں ڈرائیور کو اکثر اپ نے بالاکوٹ میں دیکھا ہوگا اس کانام محمد فاروق اور تعلق ہنگرائی کے علاقہ پرور سے ہے جو ہمیشہ اپنے علاقہ کی عوام کی خدمت میں مصروف رہتا ہے۔

اب تک 5افراد کی زندگیاں اپنی گاڑی کے ذریعے بچا چکا ہے ۔فاروق استاد سے مختصر بات چیت ہوئی اس کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ کسی کے کام اسکیں اور حق کی بات کرسکیں وہ کہتے ہیں کہ جرگہ میں مظلوم سے کچھ کھانا زیادتی اور ظالم سے کھانا مظلوم سے ناانصافی کے مترادف ہے ۔

ہمیشہ دوسروں کو معاف کرکے سونا ہی بہتر ہوتا ہے اگر لین دین کا معاملہ ہوتو اپنے زمہ کسی کے ہیں تو لکھنے چاہیں اور کسی سے لیںنے ہوں تو سونے سے پہلے یہ نیت کرلیں کہ زندگی رہی تو لیں گے ۔

ورنہ معاف کرکے سونا چاہئں کوشش کی ہے کہ حق کا ساتھ دیا جائے اور مظلوم کی مدد کی جائے اور یہی زندگی کا اصول ہے اپنی جیپ کا مقصد کمائی نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے اور خدمت کا سلسلہ تا حیات جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں