22

سابق ایم این اے عظمٰی ریاض جدون کا ریسیکو 1122 کے ضلعی آفس کا دورہ

ایبٹ آباد ۔ سابق ایم این اے عظمٰی ریاض جدون نے آج ریسیکو 1122 کے ضلعی آفس کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک صاحب نے ویلکم کیا۔

سابق ایم این اے عظمٰی ریاض جدون نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی سرپرستی میں ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی حالیہ جاری بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سابق ایم این اے عظمٰی ریاض جدون نے تمام ریسکیو 1122 سٹاف کے پیشہ ورانہ خدمات کو بے حد سراہا اور کہا کہ ریسکیو 1122 کی کارکردگی رسپانس ٹائم قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کے دوران عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ریسکیو 1122 ادارے کی کارکردگی جتنی سراہی جائے کم ہے اور ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں بھی ایک ایسا ادارہ جو عوام کو ہر ممکن امدادی سہولت فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک نے سابق ایم این اے عظمٰی ریاض جدون کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپ اس اقدام سے ھمارے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں