تورغر۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر ارباب شفیع اللہ کا جدباء پولیس لائن میں علماء کرام اور لیزان کمیٹی کے ممبران تاجر برادری ڈی ار سی ممبران اور معززین علاقہ کے ساتھ میٹنگ۔
ضلعی پولیس آفیسر تورغر ارباب شفیع اللہ نے علماء کرام اور لیزان کمیٹی کے ممبران تاجر برادری اور معززین علاقہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں چیرمین ڈی آرسی اور مولانا طاہر کے علاؤہ علمائے کرام, معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر ارباب شفیع اللہ کاکہنا تھا کہ ضلع میں امن وآمان کے قیام کی خاطر علاقہ کی عوام پولیس کا ساتھ دیں,تورغر پولیس آپ کی اپنی پولیس ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اہلیان علاقہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں جو ہمارے آنے والی نسلوں کو تباہ کررہے ہیں,ایسے تمام عناصر کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سطح پر مسائل کے حل کیلئے پبلک لیزان کمیٹی ڈی ار سی کے ساتھ رجوع کیا کریں اور اپنے علاقائی مسائل پبلک لیزان کمیٹی٫ڈی ار سی کےممبران کے ہمراہ حل کرنے کی کوشش کریں۔