بٹگرام ۔ ضلع بٹگرام سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد عرفان اللہ محسود کے لئے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
الوداعی پارٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جی)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فناس)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف)، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر، تحصیلدار اور دیگر زمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کا کہنا تھا کہ بٹگرام کی سرزمین پر انتظامی عہدے پر عرصہ ملازمت کیرئیر کے حسین اور محبت سے بھرے لمحات میرے لیے باعث فخر ہے۔ضلع بٹگرام کے غیور عوام کا پیار اور محبت میں عمر بھر یاد رکھوں گا۔
بطور ڈپٹی کمشنر /سربراہ ضلعی ایڈمنسٹریشن ٹیم، دیگر ضلعی محکمہ جات کے افسروں ،ماتحت عملہ اور ضلع بھر کے عوام کی جانب سے ڈھیر ساری دعاوں کیساتھ رخصت ہونا باعث فخر ہے ، ضلع کے تمام آفیسرز ضلع بٹگرام کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات میرے ساتھ قدم بقدم چلے اورعلاقہ کے لئے اچھے اقدامات کرتے رہے ، ان تمام آفیسرز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا جو یادگار رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (جی) ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) اور اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو اعزازی شیلڈز اور تحائف پیش کئے گئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔