26

میرپور میں سوتیلی ماں نے تشدد کرکے پانچ سالہ بچے کو قتل کر دیا

ایبٹ آباد ۔ میرپور میں سوتیلی ماں نے تشدد کر کے پانچ سالہ بچے کو قتل کر دیا۔ اس ضمن میں میرپور کے رہائشی یاسر خان ولد محمد عرفان نے تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ بارہ فروری کی سہ پہر ساڑھے تین بجے میں اپنی دودھ کی دوکان پر چلا گیا۔

رات ساڑھے آٹھ بجے میری دوسری بیوی شگفتہ شاہین نے اطلاع دی کہ میرے پانچ سالہ بیٹے رئیس کے ہاتھ پاؤں مڑ گئے ہیں ۔ جسے میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال لے آیا۔ جسے نیورو سرجری وارڈ میں داخل کروا دیا گیا۔ ہسپتال میں میرے دوسرے بیٹے اکرام اللہ نے بتایا کہ میری دوسری بیوی شگفتہ شاہین نے رئیں کو پلاسٹک کے پائپ سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

اور اسے اٹھا کر زمین پر مارا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پانچ سالہ رئیں جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ میرپور میں یاسر خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے سوتیلی ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں