کولئ پالس کوہستان۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے ڈی پی او کولئ پالس کوہستان جناب ضیاءحسن صاحب کا مہرین میں کھلی کچہری کا انعقاد
اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی سرکل بٹیڑہ اقبال حسین ،ایس۔ایچ۔او بٹیڑہ جہانزیب خان بھی موجود تھے۔
ڈی پی او کولئ پالس کوہستان جناب ضیاءحسن صاحب نے عوامی مسائل اور شکایات سن کرموقع پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس افسران تھانوں اور چوکیات میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
ڈی پی او کولئ پالس کوہستان جناب ضیاءحسن صاحب نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے اور عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو بہتر بنانا ہے۔شہریوں کے مسائل کے فوری حل سے ہی پولیس افسران پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔
شہریوں کے مسائل کا حل اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر کھلی کچہری کے تمام شرکاء نے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر مکمل بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کیا جس پر ڈی پی او صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اخر میں ڈی پی او صاحب نے چوکی مہرین کا بھی خصوصی وزٹ کیا اور چوکی کی عمارت اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ڈی پی او صاحب نے چوکی انچارج کو ھدایات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر ڈیوٹی الرٹ اور چوکس رہ کر اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں۔