32

ایبٹ آباد پولیس اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر کےدرمیان معائدہ

ایبٹ آباد ۔ پولیس افسران اور جوانوں کی سہولت و آسانی کے لیے ایبٹ آباد پولیس اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر کےدرمیان معائدہ طے پا گیا ۔

ضلع ایبٹ آباد پولیس کے تمام افسران اور جوان لیبارٹری اور ریڈیالوجی پر 50 فیصد رعائتی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں ۔
ان سہولیات سے پولیس اہلکار اپنے والدین اور بیوی بچوں سمیت مستفید ہو سکتا ہے ،،

اس حوالے سے ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل نے اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر کی انتظامیہ کے ہمراہ معائدے پر دستخط کیے اس دوران ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد جمیل اختر اور سینئر صحافی شاہد چوہدری بھی ہمراہ موجود تھے ۔

جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد نے اس موقع پر اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹر کی انتظامیہ کا شکریہ کیا اور اس معائدے کو ضلع پولیس کے لیے احسن اقدام قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں