27

تبدیل ہونیوالے کمشنر ہزارہ، ڈی پی اوز و ڈی سیز کے اعزاز میں عشائیہ

ایبٹ آباد ۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی جانب سے ہزارہ ریجن سے تبدیل ہونیوالے کمشنر ہزارہ، ڈی پی اوز و ڈی سیز کے اعزاز میں عشائیہ منعقد کیا۔

تمام تبدیل ہونیوالے افسران کی ہزارہ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، طاہر ایوب خان ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آبادڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کی جانب سے ہزارہ سے تبدیل ہونیوالے کمشنر ہزارہ شوکت علی یوسفزئی،ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق، ڈی پی او ہریپور عمران شاہد، ڈی پی او اپر کوہستان طاہر اقبال خان، ڈی پی او لوئر کوہستان طارق محمود خان، ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ نظیر خان، ایڈیشنل ایس پی ہریپور ایاز خان اور تبدیل ڈی سیز صاحبان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ تقریب پولیس آفیسر مس پولیس لائن میں منعقد کی گئی جس میں پولیس و انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی طاہر ایوب خان نے تقریب کے شرکاء سے بات چیت ہوئے ہزارہ ریجن سے تبدیل ہونیوالے کمشنر ہزارہ شوکت علی یوسفزئی اور پولیس افسران و ضلعی افسران کی خدمات کو سراہا ۔

اور مستقبل میں بھی نیک خواہشات کا اظہار خیال کیا، تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کمشنر ہزارہ و دیگر افسران کو ہزارہ پولیس کی جانب سے پولیس شیلڈ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں