ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ۔
حویلیاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم شعیب ولد یونس سکنہ گوریاں کو گرفتار کر لیا ۔
گزشتہ ماہ جنوری میں ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ حویلیاں کی حدود شہدیال میں ایک نوجوان العمر لڑکے کو بزریعہ فائرنگ قتل کیا تھا ، جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھی پہلے سے گرفتار ہیں .