ایبٹ آباد ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد رابعہ سجاد معذور افراد کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، سوشل ویلفیئر، سنگی فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کے تعاون سے معذور افراد کی امداد کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں انچارج سنگی فاونڈیشن محمد شاہد اور دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔