بٹگرام۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس کے جامع مسجد امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ میں باقاعدہ طور پر نماز جمعہ کا اجرا کیا گیا ۔
نماز جمعہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان صاحب تحصیل چئرمین عطااللہ خان تحصیلدار شیر ذادہ۔ مختیارصاحب مولانا خورشید احمدمفتی بخت منیر نیاز محمد خان ترند عبد الغفار دیشانی شاہ حسین کے علاوہ دیگر معززین نے ڈسٹرکٹ خطیب بٹگرام مولاناشاہد کی امامت میں نماز جمعہ ادا کیا۔
اپنے بیان میں ڈسٹرکٹ خطیب صاحب نے کہا کہ مسجد امیر حمزہ کی تعمیر سابق ڈپٹی کمشنر بٹگر ام عرفان اللہ محسود صاحب کی مرہون منت ہے جو کہ ان کے لیےصدقہ جاریہ ہے.