کولئ پالس کوہستان۔ ڈسٹرکٹ کولئ پالس کوہستان میں ریکروٹس کے مشقی فائرنگ (چاند ماری) کا سلسلہ جاری ہے۔ریکروٹس نے سلسلہ وار فائرنگ میں حصہ لیا۔
ڈی پی او کولئ پالس ضیاء حسن نے چاند ماری بٹ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی ھیڈ کوارٹر مسعود خان اور ڈی۔ایس۔پی سرکل بٹیڑہ اقبال حسین بھی موجود تھے۔ڈی۔پی۔او صاحب نے ریکروٹس جوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور جوانوں کے فائرنگ سکلز کا جائزہ لیا جناب ڈی پی او صاحب نے کہا کہ جس طرح قانون کو جاننا ضروری ہے۔
اسطرح پولیس کے جوانوں کیلئے ہر قسم کے اسلحہ کو استعمال میں لانا بھی انتہائی ضروری ہے بعد میں انسٹرکٹرز کو ہدایات جاری کی کہ جوانوں کو اسلحہ ایمونیشن کے استعمال کے بابت بہتر سے بہترین تربیت دی جائی۔ تاکہ انکی فائرنگ کی صلاحیت مزید بہتر ہو۔