ہریپور . ہری پور پولیس کی جانب سےضلع ہری پور سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او ہری پور اور ایڈیشنل ایس پی ہری پور کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔
ہری پور پولیس کی جانب سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او ہری اور ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد ایاز اعوان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور، جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دفتر شعبہ جات کے افسران پولیس نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
افسران پولیس نے ہری پور تعیناتی کو اپنی سروس کا بہترین حصہ قرار دیا اور ضلع ہری پور میں فرائض سر انجام دینے والے جملہ پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔اور ہری پور کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تمام افسران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔تقریب کے اختتام پر افسران پولیس کی جانب سے تحائف بھی پیش کئے اور ان کی اعلی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا.