ہریپور ۔ ڈی پی او ہری پور کی جانب سے پریس کلب ہری پور کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔
ڈی پی او ہری پور کی جانب سے پریس کلب ہری پورکے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد ۔تقریب میں پریس کلب ہری پور ،الیکٹرانک میڈیا اور یونین آف جنرلسٹ کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی ۔پریس کلب ہری پور کے عہدیداران کی جانب سے ہری پور میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او ہری پور نے پریس کلب ہری پور کے عہدیداران و ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مثبت صحافت کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور معاشرے میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہوئے دیگر مسائل کے حل کے ساتھ جرائم کے خاتمے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے صدر پریس کلب حنیف اختر ہزاروی اور صدر الیکٹرانک میڈیا سردار آصف کو شیلڈ بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔