24

کاغان فیڈر کی افتتاحی تقریب

مانسہرہ ۔ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت سردار شاہجہان یوسف نے بالاکوٹ میں 1کروڑ 30لاکھ کی لاگت سے کاغان فیڈر کا افتتاح کردیا۔ جس سے کاغان ویلی کی چار یونین کونسلوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی ۔اس منصوبے کے بعد پارس سے ناران تک بلاتعطل بجلی فراہم ہوگی جس سے بالاکوٹ گڑھی و دیگر فیڈر پر لوڈ کم ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم سردار شاہجہان یوسف نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کا حق ہے چار سال تک ترقیاتی منصوبے بند رہے ۔ پہلے کی طرح ترقیاتی منصوبے دوبارہ شروع ہوں گے۔
کاغان کے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے یوٹرن لے لیا ۔عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے سابقہ دور میں ادھورے رہنے والے منصوبوں کو مکمل کریں گے ۔جبکہ جلد ہی بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرکے انھیں فنڈز فراہم کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں