ایبٹ آباد ۔ یبٹ آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی میڈیکل بی وارڈ لاوارث،آئے مریضوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جانے لگا۔سٹوڈنٹس کو سریس مریضوں پر پریکٹس کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ہسپتال میں داخل مریض کے مطابق سٹوڈنٹس نے کینولہ پاس کرنے کے لیے پوری بازو کا آپریشن کردیا۔
شکایات کے لیے ڈی ایم ایس کو کال ملائی گئ تو ڈی ایم ایس نے ہسپتال کے میڈیکل بی وارڈ کی ذمہ داری قبول نہ کی۔وارڈ میں داخل مریضوں کی شکایات کا ازالہ کون کرے گا سوالات اٹھنے لگے۔