21

حلقہ این اے 16 علی اصغر خان کی عمران ٹائیگرز کےدفتر آمد

ایبٹ آباد. پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 16 علی اصغر خان کی عمران ٹائیگرز کےدفتر آمد .

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 16 علی اصغر خان کی عمران ٹائیگرز کے دفتر آمد کپتان ہزارہ ریجن ارم یاسر ، محسن خان سمیت حویلیاں شیروان سمیت ایبٹ آباد کے میل و فی میل کپتانوں سے ملاقات کی.

عمران ٹائیگرز تحریک انصاف کے ووٹ کا دفاع کریں گے ضمنی الیکشن چوروں ڈاکوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا عوامی نااہل امپورٹڈ حکومت سے عاجز آ چکے ہے الیکشن میں ایبٹ آباد سمیت پورے ہزارہ میں عمران ٹائیگرز الیکشن ڈے پر منظم طریقے سے الیکشن مہم اپنا کردار ادا کریں گے اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے ووٹوں کو چوری ہونے سے بچائیں گے.

ووٹ چوری اور دھاندلی کے خلاف عمران ٹائیگرز کے تربیت یافتہ ٹائیگرز دفاع کریں گے ان خیالات کا اظہار کپتان ہزارہ ریجن ارم یاسر محسن خان نے بریفنگ کے دوران کیا اس موقع پر سابق ضلع ناظم کرنل ریٹائر سردار شبیر ، سابق ناظم جان محمد قریشی، ڈپٹی کنوئیر کے امیدوار چن ذیب مغل،چیئرمین عبدالستار سمیت دیگر بھی موجود تھے.

اس موقع پر کپتان ضلع ایبٹ آباد عمر مشتاق تنولی، سجاد احمد عباسی نائب کپتان، احسان خان کپتان پی کے 42 جنید خان کپتان پی کے 41 ، چوہدری اورنگزیب کپتان پی کے 40 ، سردار اویس کڑلال نائب کپتان سمیت، کنزہ کپتان ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد، فرزانہ شاہنواز کپتان پی کے 42 سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع علی اصغر خان نے کہا کہ عمران ٹائیگرز پاکستان تحریک انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں.

کپتان عمران خان نے ہمیشہ صاف و شفاف الیکشن کی بات کی دھاندلی اور چوری کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور عمران ٹائیگرز پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ اوع ووٹروں کا تحفظ یقینی۔بنائیں گے آج واقعی عمران ٹائیگرز کی ٹیم سے مل کر خوشی اور یقین ہوا کہ واقعی عمران خان بڑی دور کی سوچ رکھتے ہیں اور بڑی پلاننگ سے اپنی پارٹی ووٹ کو محفوظ بنا رہے ہیں انشاء اللہ عمران ٹائیگرز تمام تنظیموں سے مل کر عمران خان کے کھلاڑیوں کی کامیابی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں