24

سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لوکل روٹس کا نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

ایبٹ آباد۔ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لوکل روٹس کا نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔

آر ٹی اے کی جانب سے جاری نئے کرایہ نامہ کے مطابق ایبٹ آباد سے کمپلیکس‘ایبٹ آباد سے نواں شہر37روپے، ایبٹ آباد سے سلہڈ25روپے‘ایبٹ آباد سے دوبتھر‘ایبٹ آباد سے کاکول مین گیٹ‘ایبٹ آباد سے ربانی سٹاپ‘ایبٹ آباد سے بانڈہ املوک 37روپے فی سواری کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد سے کاکول گاؤں 50روپے‘ایبٹ آباد سے میرپور گاؤں‘ایبٹ آباد سے دھمتوڑ43روپے، ایبٹ آباد سے ہرنو/عزیز آباد50روپے‘ایبٹ آباد سے ملکپورہ20روپے‘نواں شہر سے کمپلیکس براستہ بلال ٹاؤن37روپے‘ایبٹ آباد سے بانڈہ پھگواڑیاں 20روپے جبکہ ایبٹ آباد سے کالا پل مری روڈ25روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں