ہریپور . انچارج ٹریفک وارڈن پولیس ہری پور کا مین بازار میں ون وے اور غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک وارڈن الیاس فرید نے ہمراہ دیگر ٹریفک سٹاف کے ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی کی زیر نگرانی میں بازار میں ون وے اور غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کیں.