106

مانسہرہ کی وادئی کاغان میں نایاب نسل کاتیندواگاڑی کی ٹکر سےزخمی ہوگیا

مانسہرہ (کے ایس بی نیوز ) مانسہرہ کی وادئی کاغان میں نایاب نسل کاتیندواگاڑی کی ٹکر سےزخمی ہوگیا،وائلڈلائف اسٹاف نے چیتے کوبروقت ریسکیوکرکے اسکی جان بچالی۔
ایس ڈی ایف اووائلڈلائف ممتازحسین کے مطابق مادہ تیندواتقریباً ایک سال کا ہے جو شاہرائے کاغان پراچانک گاڑی کے سامنے آجانے سے زخمی ہوگیاتھا،وائلڈلائف اسٹاف نے اطلاع ملتے ہی تیندوے کو بروقت ڈھوڈیال فیزنٹری منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد تیندوے کی حالت سنبھل گئی ہے،یادرہے کہ دوماہ قبل اسی طرح کانایاب تیندواپہاڑ سے گر کر زخمی ہونے کے بعدہلاک ہوگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

مانسہرہ کی وادئی کاغان میں نایاب نسل کاتیندواگاڑی کی ٹکر سےزخمی ہوگیا“ ایک تبصرہ

  1. It is actually a nice and helpful piece of information. I’m glad that you shared this helpful information with us. Please keep us informed like this. Thank you for sharing. Here is my web blog: know about cbd

اپنا تبصرہ بھیجیں