22

نئے تعینات ہونیوالے ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی

مانسہرہ ۔ نئے تعینات ہونیوالے ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا کہنا ہیکہ ضلع میں کرائم کنٹرول کرنے کے لئیے تمام وسائل بروۓ کار لاۓ جائیں گے۔جو پولیس آفیسر اپنے علاقے میں کرائم کنٹرول نہیں کرسکےگا۔وہ اہم تعیناتی کے قابل نہیں ہوگا۔

عوام دوست پالیسی کے لئیے ان تمام معیارات کو برقرار رکھاجاۓ گا جو عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوں۔تھانوں میں عوام اور خصوصا غریب آدمی کو عزت دینے کے معاملےمیں ہر پولیس آفیسر کو حساس دیکھنا چاہتا ہوں۔

قانون اور انصاف پر سمجھوتہ کرنے والے کسی بھی پولیس آفیسر کے ساتھ رعایت نہیں برتی جاۓ گی۔تھانے مظلوم لوگوں کی پناہ گاہیں ہیں۔مظلوموں کی داد رسی کو یقینی بناکر قانون و انصاف کی بالادستی کوہر حال میں یقینی بنایا جاۓ گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں