لوئر کوہستان : نو تعینات ڈی پی او محمداشتیاق نے بطور ڈی پی او لوئر کوہستان کا چارج سنبھال لیا۔
پولیس لائن آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی پی او لوئر کوہستان کو سلامی پیش کی۔ایس پی انوسٹی گیشن سر دار جہانگیر خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ڈی پی اوز سرکلز، ایس ایچ اوز ، دفتری سٹاف اور دیگر نفری پولیس لوئر کوہستان نے جناب ڈی پی او صاحب کا والہانہ استقبال کیا۔
اس موقع پر نو تعینات ڈی پی او لوئر کوہستان نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور پولیس شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی۔بعدازاں پولیس افسران اور آفس سٹاف کے ساتھ مختصر تعارفی میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر افسران بالا و ادنیٰ نے پھولوں کے ہار اور گلدستوں سے ڈی پی او لوئرکوہستان کو ویلکم کیا۔