مانسہرہ ۔ ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے چٹی گٹی مندر کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق دورے کے دوران ڈی پی او کے ہمراہ ایس پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ عارف جاوید اور ایس پی انویسٹی گیشن حافظ جانس بھی موجود تھے۔ انہوں نے ہندو کمیونٹی کے مذہبی تہوار کے موقع پر کئے گئے سکیورٹی اقدامات کو چیک کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو سکیورٹی کے متعلق مناسب ہدایات دیں ۔
