26

37 منشیات فروش گرفتار ، 50 کلو چرس ، ساڑھے 10 کلو ہیروئن ، 180 لیٹر شراب اور آدھا کلو آئس برآمد

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ۔گزشتہ ہفتہ کے دوران 37 منشیات فروش گرفتار ، 50 کلو چرس ، ساڑھے 10 کلو ہیروئن ، 180 لیٹر شراب اور آدھا کلو آئس برآمد کی گئی ۔

قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02 مقدمات میں 01 ملزم گرفتار ہوا.سرقہ کے مقدمات 01 گاڑی اور 01 لاکھ 77 ہزار کی رقم کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ۔

اسی طرح غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن میں 01 کلاشنکوف ، 01 کالا کوف ، 05 رائفلیں ، 25 بندوقیں ، 29 پستول اور 444 کارتوس برآمد کیے گئے .
مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 05 اشتہاری مجرم اورچ04 عدالتی مفروران کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں