37

اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیاں

مانسہرہ ۔ ضلع میں امن و آمان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کیلئے نو تعینات ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے تمام ایس ایچ اوز کو ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیاں قائم کرنے اور ضلع میں آنے اور جانے والے تمام اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کردئیے۔

اسی سلسلہ میں ضلع کے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ /ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں