بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی زیرصدارت انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی او جس میں انتظا می افسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو ترکی و شام ریلیف فنڈ ،ریونیو اور فوجداری عدالت کے مقدمات آنے والی مردم شماری کی رپورٹ،تجاوزات ،،موسم بہار میں شجرکاری مہم،جنگلات کے معاملات، بازار کا معائنہ اور صفائی مہم،
ہسپتالوں، سکولوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اے ڈی سی ریلیف نے ڈپٹی کمشنر کو اب تک جمع ہونے والے ترکی اور شام کے لئے اکھٹا کئے گئے فنڈ پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کو فردات کا حصول، انتقالات، ریکارڈ درستگی اور دیگر سہولیات میسر آئیں.
غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ،شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جاسکیں، ریونیو کورٹ کیسز کےجلد از جلد حل کو ممکن بنایاجائے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام انتظامی افسران کو ریونیو کورٹ کیسز کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے شہریوں کو جلد از جلد ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ 06 ماہ اور 01 سال سے زائد کے کیسز پر خصوصی توجہ اور جلد از جلد حل کی ہدایات جاری کیں۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنر آلائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے شرکت کی۔