مانسہرہ۔ پرائیوئٹ سکولز میں عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا بڑھتا رجحان قابل تحسین اقدام ھے. حفظ القرآن کلاسز کا اجراء علاقہ چٹہ بٹہ کیلئے خیر و برکت کا باعث ھے مقررین کا نجی سکول میں حفظ القرآن کلاسز اجراء کی افتتاحی دعائیہ تقریب سے خطاب.
مانسہرہ چٹہ بٹہ کے مقامی نجی دی روسٹ ایجوکیشن سسٹم سکول میں اسٹوڈنٹس کیلئے حفظ القرآن کی نئی کلاسز کے اجراء کی افتتاحی دعائیہ تقریب منقعد ھوئی جس میں علاقہ چٹہ بٹہ کے علاوہ قرب و جوار سے بڑی کثیر تعداد میں محبان اسلام نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے پروفیسر ڈاکٹر اذکیاء ہاشمی،ڈاکٹر سید طارق شیرازی،تحصیل چئیرمین شیخ محمد شفیع،ایم ڈی ڈاکٹر عامر شہزاد،محمد کلیم،قاری حافظ محمد یاسر،چیئر مین وی سی عابد جاوید،پروفیسر شاہد منظور،مفتی حذیفہ و دیگر نے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ کسی بھی پرائیوئٹ سکول میں دینی و مذہبی تعلیم انہونی سمجھی جاتی تھی۔
مگر اب خدا کے فضل کرم سے ہر پرائیوئٹ سکول میں دینی و مذہبی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ھے جوکہ قابل تحسین بات ھے،اس وقت پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج بہترین تعلیمی نظام کا درپیش ھے جس میں عصری علوم کے ساتھ دینی علوم کی تعلیم بھی اہم ترجیع اور وقت کی ضرورت ھے،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو وقت حاضر اور یہود نصاری کی طرف سے درپیش چلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے دینی علوم کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے عصری علوم پر بھی عبور حاصل کرنے کی سخت ضرورت ھے۔
جس کیلئے دی روسٹ ایجوکیشن سسٹم سکول میں حفظ القرآن سمیت دینی علوم کلاسز اجراء اس بات کا منہ بولتا ثبوت اور قابل تحسین اقدام ھے تقریب کے اختتام پر امت مسلمہ کی یکجہتی اور ملک و ملت کی سلامتی کے لئے اجتماعی دعا کی گئ.