50

عوام میں معیاری اشیاء کی فراہمی

ایبٹ آباد ۔ ریٹ لسٹ کے مطابق شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی زیر نگرانی مارکیٹس کا معائنہ۔

شہریوں کو اشیاء خورد نوش کی ریٹ لسٹ کے مطابق فراہمی کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر کی زیر نگرانی مارکیٹس کا معائنہ کیا گیا۔ انسپکٹر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ شہزاد سلیم، نمائندہ ڈی ایچ او آفس نے فروٹ، سبزی، کریانہ، گوشت، چکن، تنور میڈیکل سٹوراور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا، ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے اپنی شکایات ضلعی کنٹرول روم، کنزیومر پروٹیکشن، انڈسٹریز آفس یا فوڈ کنٹرولر آفس پر درج کروائیں تا کہ آپکی شکایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں