ہریپور . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا تھانہ حطار ،رضوان شہید چیک پوسٹ جھاری کس ،فاروقیہ چیک پوسٹ اور فارنرز پراجیکٹ کا سرپرائز وزٹ ۔موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور۔فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیعات میں شامل ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی تھانہ حطار،رضوان شہید چیک پوسٹ چوکی جھاری کس ،فاروقیہ چیک پوسٹ اور فارنرز پراجیکٹ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ایس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل خانپور خان افسر خان اور ایس ایچ او تھانہ حطار راجہ ممتاز بھی ہمراہ تھے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے سکیورٹی کے حوالے سے تھانہ کی عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ایس ایچ او تھانہ حطار نے حدود تھانہ اور کرائم کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے محرر سٹاف سے ملاقات کی اور ہدایات دیں کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ متعدل رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے فارنرز پراجیکٹس کا وزٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا ۔سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے اور ڈیوٹی پر تعینات افسران اور جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت دیں ۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور رضوان شہید چیک پوسٹ چوکی رضوان شہید کا بھی وزٹ کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے پولیس افسران و جوانوں کو مخاطب کیا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام میں مزید بہتری لائیں اپنے اردگرد مشکوک افراد و گاڑیوں پہ کڑی نظر رکھیں۔
اپنے تحفظ کی خاطر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ لازمی استعمال کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جا سکے۔