تورغر ۔ ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان نے ضلع تورغر سے باقاعدہ طور پر اپنا چارچ چھوڑ دیا۔
ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کا ضلع تورغر کے عوام کے لئے پیغام۔
“میں بحثیت ڈپٹی کمشنر تورغر تعینات کیا گیا۔ روز اول سے ہی ضلع تورغر میں نمایاں کام کرنے کا حوصلہ باندھا اور اپنی ٹیمز ترتیب دے کر کام کا آغاز کیا۔ ضلع تورغر کے عوام نے علاقے کی ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے ہر قدم کا خیر مقدم کیا۔
ضلع تورغر کے تمام محکموں نے بھرپور تعاون کیا اور ہماری ہر کاوش کو کامیاب عملی جامعہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ میں بالخصوص تورغر کی عوام کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت اور محبتوں سے نوازا۔ میں آپ کی شفقت تا عمر یاد رکھوں گا۔ میں جہاں کبھی بھی سروس میں رہا ضلع تورغر ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔ میرے دروازے ہر وقت آپ کے لئے کھلے رہیں گے۔