مانسہرہ ۔ سب انسپکٹر خلیل خان شہید* 24 اکتوبر 1962 کو گاؤں جٹاں لساں نواب میں پیدا ہوئے ۔آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول لساں نواب سے حاصل کی اور بعدازاں 24 اکتوبر 1980 کو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے ۔
آپ مختلف تھانوں بطور کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل ، اے ایس آئی اور بعد ازاں مانسہرہ کے مختلف تھانوں میں SHO بھی تعینات رہے آپ ایک بہادر،با اخلاق اور با صلاحیت انسان تھے ۔
آپ بطور ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ مورخہ 20 فروری 2010* کو بالاکوٹ تھانے کے گیٹ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آپ شہید ہو گے ۔ بعد ازاں سال 2014 میں آپ کے بیٹے *فیصل خلیل* کو بطور PASI محکمہ پولیس میں بھرتی کیا گیا۔فیصل خلیل بھی مانسہرہ کے مختلف تھانوں میں SHO رہ چکے ہیں۔