ہریپور . سابق وفاقی وزیر وایڈیشنل مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمرایوب خان کو الیکشن میں بھرپور سپورٹ کرنے کے حوالے سے ویلج کونسل چمبہ پنڈ کے پانچ گاوں کے کمیٹی ممبران نے پروقار تقریب کا انعقاد کیا.
عمرایوب خان رہنما جہازوں والا گروپ الحاج رحمان، پی ٹی آئ ہریپور کے جنرل سیکٹری و چئیرمین کھلابٹ اللہ یار خان،سابق ناظم عبدالوحید،چوہدری ولایت ،کامران شھزاد و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ عمر ایوب خان کے اربوں روپے کے تاریخی اور آن ریکارڈ ترقیاتی کام ان کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔
اس موقع پر وی سی کمیٹی کے چئیرمین بابو عاشق و تمام ممبران نے عمرایوب کے حق میں دعائے خیر کی اور انہیں اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔