18

سائلین کے ساتھ معتدل رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات

ہریپور ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا تھانہ غازی ،فارنرز پراجیکٹس اور سرکل غازی کے چرچز کا سرپرائز وزٹ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کا تھانہ غازی ،فارنرز پراجیکٹس اور سرکل غازی کے چرچز کا سرپرائز وزٹ کیا۔ تھانہ کی عمارت ،ریکارڈ اور حوالات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل غازی یاسین جنجوعہ اور ایس ایچ او تھانہ غازی انس خان بھی ہمراہ تھے ۔محرر تھانہ کو آنے والے سائلین کے ساتھ معتدل رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تربیلہ سکویرٹی میجر (ر)محمد علی نے تربیلہ ڈیم میں جاری پرجیکٹس اور فارنرز سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہری پور نے مختلف پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا ۔افسران پولیس اور تربیلہ سکیورٹی انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیع ہے ۔

موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کریں ۔فارنرز سکیورٹی کے حوالے سے جاری SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔مذید ایس ڈی پی او سرکل غازی کو ہدایات دیتے کہا کہ فارنرز کی سکیورٹی کو وقتا فوقتا چیک کریں اور انہیں الرٹ چوکس رہ کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت دیں ۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے سرکل غازی کی چرچز میں ڈیوٹی پہ تعینات پولیس گاردات کو بھی چیک کیا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو موجودہ حالات میں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں