مانسہرہ ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ سیدہ عظمیٰ شاہ نے فوڈ انسپکٹر معظم علی کے ہمراہ مختلف فلور ملز کی انسپکشن کی۔ انسپکشن کے دوران سبسڈی والے آٹے کی پیداوار اور تقسیم کے طریقہ کار کو چیک کرنے کے لیے مختلف فلور ملوں کا معائنہ کیا گیا۔ اور آٹے کے نمونے بھی لیے اور فلور ملز انتظامیہ کو ضروری ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پر ڈی ایف سی مانسہرہ سیدہ عظمی شاہ نے فلور ملز انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری آٹے کی کوالٹی اور ترسیل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
