25

عوام پر رحم کرو لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ۔اسد ریاض خان سواتی

مانسہرہ ۔ علاقہ کونش کے نوجوان سوشل ورکر اسد ریاض خان سواتی نے پاکستانی سیاست دانوں سے اپیل کی ہے کہ اس عوام پر رحم کرو لوگ بھوک سے مر رہے ہیں مہنگاٸ نے ہر طبقہ کے لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے ۔ کٸ گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گۓ ہیں۔

لوگ آٹا خریدیں تو گھی کے لیۓ پیسے حتم ہوجاتے ہیں ۔ دواٸیوں کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مریض تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں اور آپ ہیں کہ ایک دوسرے کی آڈیوز ویڈیوز کے کھیل کھیل رہے ہیں ایک دوسرے کی گرفتاریوں کے کھیل سے اس غریب کا پیٹ نہیں بھرتا اللہ کیلیۓ آپس کی ذاتی لڑاٸیٶں سے نکل کر اس عوام کا سوچو اس مہنگاٸ اس افراتفری اس بد امنی کا ذمہ دار آپ سیاست دان ہیں ۔

آپ سے چھوٹے چھوٹے ملک کہاں سے کہاں پہنچ گۓ ہیں اور ہم ہیں کہ پیچھے سے پیچھے جا رہے ہیں کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ گندم ایکسپورٹ کرنے والے ملک میں آٹا چھ ہزار روپے من کو پہنچ چکا ہے ۔ کچھ ہوش کے ناخن لو اور اس عوام کا سوچو اور اگر اس عوام کے چین سکون اور عزت کی روٹی نہیں دے سکتے تو پھر آپ کو اس عوام پر حکومتیں کرنے کا کوٸ حق نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں