مانسہرہ ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد کینٹ ، نواں شہر اور سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں .نواں شہر پولیس نے شہریار ولد الیاس سکنہ میرا مندروچھ سے ساڑھے 05 کلو چرس برآمد کر لی .
کینٹ پولیس نے رمیز ولد بشیر سکنہ ڈگی محلہ سے 02 کلو 314 گرام چرس کی برآمدگی عمل میں لائی .
سٹی پولیس نے منشیات فروش اور اشتہاری مجرم فیصل ولد ایوب سکنہ ڈگی محلہ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے 03 کلو 28 گرام ہیروئن اور 01 کلو 930 گرام چرس برآمد کی .گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ۔