ہریپور ۔ خان پور ڈیم کے قریب خانپور پولیس کی ناکہ بندی۔موٹر سائیکل پر سوار طلباء کو پولیس کی روکنے کی کوشش۔ نوجوان کو خوف سے ہارٹ اٹیک ہو گیا ۔جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔دن دو اور تین بجے کے درمیان تھانہ خان پور کی پولیس نفری نے انچارج فدا کی قیادت میں خان پور ڈیم ایکسچینج گراونڈ کے نزدیک ناکہ لگایا ہوا تھا۔
کہ اسی اثناء میں ہری پور کی جانب سے ایک موٹر سائیکل نمبریADA,3809 جس پر دو طالب علم انیب ولد احسان سکنہ چکوال حال HIT ٹیکسلا بعمر 18/19 سال اور احمد ولد کرم الہی قوم اعوان سکنہ عثمان کھٹٹر سوار تھے۔اور غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زگ زیگ کر کے موٹر سائیکل چلا رہے تھے کہ اس اثنا میں پولیس والوں نے انھیں رکنے کا اشارہ کیا۔
جس کی وجہ سے انیب ولد احسان سکنہ Hit ٹیکسلا کو موقع پر ہی پولیس کے خوف سے ہارٹ اٹیک ہوگیا۔ ریسکیو 1122 خانپور کی میڈیکل ٹیم نے نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے تحصيل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔لیکن دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔
ایس ڈی پی او سرکل خانپور ملک خان افسر اعوان اور ایس ایچ او کیڈٹ چن زیب خان بھاری پویس نفری کے ہمراہ تحصيل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور پہنچ گۓ ۔خانپور پویس نے ابتدائی کارواٸی مکمل کرنے کے بعد نعش تدفین کے ورثا کے حوالے کر دی۔