ایبٹ آباد ۔ مکول پائیں میں جنگلی تیندوے نے اہلیان علاقہ کا جینا حرام کر دیا۔ دو روز کے درمیان مختلف مقامات پر دن دیہاڑے اورنگ زیب نامی شخص کی چار بکریاں بلاک کر دی ۔
اہلیان علاقہ کا میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ بھی کیا لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
خوف و ہراس کی وجہ سے بچوں کو گھر میں محصور کر کے رکھا ہوا ہے ۔ آج ایک درخواست اہلیان علاقہ کی طرف سے محکمہ کے دفترمیں بھی دی جائے گی ۔ تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔