پہلاڈی سی مانسہرہ انٹر یوسیز کرکٹ ٹورنامنٹ بالاکوٹ میں اختتام پذیر، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ مہمان خصوصی ۔
مانسہرہ۔ پہلا ڈی سی مانسہرہ انٹر یوسیز کرکٹ ٹو رنامنٹ تحصیل بالا کوٹ میں 9 فروری کو شروع ہوا جس میں تحصیل بالاکوٹ کی 12 یونین کونسلوں نے حصہ لیا۔اس ایونٹ کا اختیام 17 فروری کو سینتھ گراؤنڈ بالاکوٹ میں ہوا جوکہ یو سی تلاٹھا اور یو سی گڑھی کے درمیان کھیلا گیا۔
مقررہ 5 اوورز میں یو سی تلاٹھا نے 67 رنز کا حدف دیا جو کہ یو سی گڑھی نے با آسانی 5ویں اؤر میں اپنے نام کر لیا۔میچ کے اختتام پر تأیقوانڈو کا مظاہرہ ہوا جسے وہاں پر بیٹھے جمے غفیر نے خوب سراہا اور داد دی۔
مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جناب بلال شاہد راو ، اے سی بالاکوٹ محترمہ بشارت شاہ ، اور TMO بالاکوٹ جناب ثاقب صاحب اس ایونٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے ، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے .
اور اپنی طرف سے جیتنے والی ٹیم کو 25 ہزار جبکہ رنر اپ ٹیم کو 15 ہزار، اور تایکوانڈو کے بچوں کو 5 ہزار دینے کا اعلان کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک والی بال کا نمائشی میچ بھی کھیلا۔ تمام محزز مہمانوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اس کارنامے کو خوب سراہا۔