30

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا تھانہ سرائے صالح اور کھلابٹ کا سرپرائز وزٹ

ہریپور ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا تھانہ سرائے صالح اور کھلابٹ کا سرپرائز وزٹ۔

تھانہ ریکارڈ، حوالات اورعمارت کا جائزہ لینے کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے رات گے تھانہ سرائے صالح اور کھلابٹ کا اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے دوران تھانہ ریکارڈ حوالات،میس، صفائی ستھرائی اور موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔ ایس ایچ اوزنے کرائم و دیگر امور سے متعلق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو آگاہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے افسران پولیس ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آنے کے ساتھ ان کی کمپلین پر قانون کیمطابق کاروائی کریں۔ بدعنوانی و کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس ایچ او تھانہ و دیگر افسران تھانہ کی حدود میں آئے روز ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرتے ہوئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں ۔موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران ہیلمٹ و جیکٹ کا استعمال ضروری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں