مانسہرہ . گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں موسم بہار 2023ءکیلئے شجرکاری مہم جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔
سپروائزر درجہ چہارم شیراز احمد خان کی زیر نگرانی پھولوں اور باغبانی کو بڑھانے کیلئے موسم بہار 2023ءکیلئے گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں شجر کاری شروع ہو چکی ہے، درجہ چہارم کے ملازمین کو اعلیٰ معیار کے پھولوں، سایہ دار، سجاوٹی، پھلوں اور بیلوں کے پودے لگانے کیلئے زیادہ سے زیادہ گڑھے کھودنے کا کام سونپا گیا ہے۔
گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کی انتظامیہ اور درجہ چہارم ملازمین موسم بہار کی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں کالج کے مختلف حصوں میں پھولدار، پھلوں اور بیلوں کا کام شروع ہو چکا ہے.
شہر کی خوبصورتی درختوں کی وجہ سے تھی، ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے درخت انتہائی ضروری ہیں، آلودگی سے چھٹکارے کیلئے شہر میں ہمیں زیادہ سے زیادہ پلانٹیشن کی ضرورت ہے، ہمیں شہر میں جہاں کہیں بھی جگہ میسر آئی ہم وہاں پلانٹیشن کریں گے۔