ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر نواں شہر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
شیرافضل ولد مغل خان سکنہ دہمتوڑ سے 2105 گرام چرس اور فیاض ولد فقیر محمد سکنہ جھنگی سیداں سے 1300 گرام ہیروئن برآمد ، مقدمات درج کر لیئے۔
دوسری جانب ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ، مظاہر شاہ ولد مظہر شاہ سکنہ جھاڑیاں روڈ حال نواں شہر سے 1100 گرام ھیروئن اور 203 گرام آئس برآمد .
جبکہ ایک اور کاروائی میں شرافت خان ولد لعل خان سکنہ محلہ باڑیاں سے 6144 گرام چرس 105 گرام آئس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔