ایبٹ آباد ۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کاروائی . جعلی دستاویزات بنانے والا ملزم افغان مہاجر گرفتار، کمپیوٹر اور دیگر الات برآمد ، مقدمہ درج رجسٹر کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ صدیق شاہ ہمراہ نفری پولیس کے دوران گشت اپنے زرائعے سے معلومات ہوئی کہ محمد رحمن ولد سید رحمن سکنہ کیمپ نمبر 12 افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ اور لائسنس بنا کر دیتا ہے جو اس اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے محمد رحمن ولد سید رحمن کو گرفتار کر کے جامع تلاشی سے جعلی شناختی کارڈ اور لائسنس برآمد ہوئے.
دوران سرسری انٹاروگیشن ملزم نے جعلی شناختی کارڈ اور لائسنس حماد کمپیوٹر سنٹر ہری پور سے بنوانے کا انکشاف کیا۔ جوحسن علی ولدفرید سکنہ محلہ عزیز آباد کو بھی گرفتار کر کے قبضہ سے جعلی دستاویزات، کمپیوٹر اور دیگر آلات بھی برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 420-471-468 کے مقدمہ درج رجسٹر کر لیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔