35

حاجی منصف خان ایک عہد ساز شخصیت کے مالک اور عوامی سیاستدا

ایبٹ آباد . حاجی منصف خان ایک عہد ساز شخصیت کے مالک اور عوامی سیاستدان تھے انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو مقدم رکھا اور اپنے دور میں بلا تفریق خدمت کی آج عرصہ گزرنے کے باوجود حاجی منصف خان کے جنبہ برادری کے لوگوں سمیت عوام ان کو اور ان کے دور کو یاد کرتے ہیں .

عاطف خان اپنے والد محترم کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن و جاری و ساری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار لورہ کی سیاسی و سماجی شخصیت اظہار عباسی، افتخار عباسی ایگزیکٹو ممبر رئیل اسٹیٹ اسلام ریجن و دیگر نے بستی شیر خان میں عاطف خان سے ملاقات کےموقع پر بات چیت کرتےہوئے کیا، حاجی منصف خان یاروں کے یار طبعیت کے مالک تھے اور عوامی درد رکھتے تھے .

ہمیشہ عوامی خدمت مکں سرگرداں رہے اور ہزارہ ریجن میں وہ ایک الگ شناخت رکھتے تھے حاجی منصف خان نے اپنے دور اقتدار میں عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی 25 ستمبر 1992 کو لورہ کے گائوں ویلج کونسل رائی میں پرائمری سکول ڈھریاں کی بنیاد رکھ کر علاقےمیں تعلیمی سفر کی بنیاد رکھی جس میں میں نے پڑھااور آج اس مقام پر پہنچا.

علاقے میں اس درسگارہ سے بڑے بڑے نام پیدا ہوئے اور تعلیمی میدان میں آگے نکلیں ہیں اس موقع پر اظہار عباسی نے مزید کہا کہ لورہ کے بزرگ عوام ہمیشہ حاجی منصف خان کی خدمات کو اپنے قصے کہانیوں میں بیان کرتے ہیں اور ان کے حسن اخلاق اور عوامی خدمت کے جذبہ کی ہمیشہ تعریف کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ سہراتے ہیں.

امید رکھتے ہیں عاطف خان جدون اپنے والد محترم حاجی منصف خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن و جاری و ساری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں