21

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، متعدد گرفتاریاں

کولئ پالس کوہستان ۔ ضلعی پولیس سربراہ کولئ پالس کوہستان ضیاء حسن صاحب کی سربراہی میں کولئ پالس کوہستان پولیس نے اپنی سہہ ماہی کارکردگی کی مفصل رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں ضلع ہذا میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دور دراز اور پہاڑی علاقے کے باوجود سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری ہیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلعہ قمع کیا جا سکے ۔
گزشتہ سہہ ماہی کے دوران کولئ پالس کوہستان پولیس نے درج ذیل کاروائیاں عمل میں لائیں۔

*1-گرفتاری مجرمان اشتہاری = 60*
*2- برآمدگی پستول = 38*
*3_ برآمدگی رائفلز =03*
*4_ برآمدگی ساٹ گنز = 02*
*5_ برآمدگی ایمونیشن= 1096*
*6_ انسدادی کاروائیاں= 228*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں