22

سرکاری آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی

ایبٹ آباد ۔ سرکاری آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف محکمہ خوراک ضلع ایبٹ آباد کی کاروائی۔
ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا جناب یاسر حسین صاحب, ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب خالد اقبال صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ہزارہ ڈویژن جناب شہواز طارق صاحب کی خصوصی ہدایت پر اور ذیر نگرانی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد جناب شاد محمد صاحب کے فوڈ انسپکٹر ثاقب میر نے ضلع ایبٹ آباد میں ڈی ایف سی ایبٹ آباد کو موصول ہونے والی شکایت کے تدارک کے لئے سرکاری آٹے کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث آٹا ڈیلر سے برآمد شدہ آٹا بحق سرکار ضبط کر کے یتیم خانہ ایبٹ آباد کو عطیہ کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں دیگر آٹا ڈیلرز کی بھی چیکنگ کی گئی اور قواعد کی خلاف ورزی ، ریکارڈ کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں سرکاری آٹا فروخت کرنے پر اور دیگر بے ضابطگیوں پر آٹا ڈیلر کے لائسنس کی معطلی کی رپورٹ ڈی ایف سی ایبٹ آباد کو سال کر دی گئی۔

محکمہ خوراک ضلع ایبٹ آباد نے تہیہ کر رکھا ہے کہ موجودہ چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی مفاد عامہ میں جاری رکھا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں