26

سرکاری آٹے کی تقسیم میں شفافیت لاکر غریب اور مستحق افراد میں تقسیم

مانسہرہ . سیکرٹری محکمہ خوراک عابد خان وزیر ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن صاحب کی ہدایات پر اسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ اسرار احمد خان نے مانسہرہ شہر میں نامزد آٹا ڈیلرز کے دکانوں کا معائنہ کیا۔

دوران معائنہ صفائی ستھرائی،نرخنامہ اور بالخصوص سرکاری آٹے کا ریکارڈ کا تفصیلی جانچ پڑتال کیا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوڈ قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئے اور ایک آٹا ڈیلر کا سرکاری آٹا ڈیلر کا کوٹہ بھی منسوخ کیا گیا ھے ۔جبکہ متعدد کو تنبیہ نوٹسسز جاری کردی گئیں ۔

انہوں نے دکانداروں کو پرائس لسٹ آویزاں کرنے اور اشیائے خوردونوش کو حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق فروخت اور گرانفروشی سے باز رہنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئے ۔انہوں نے مزید کہاکہ سرکاری آٹے کی تقسیم میں شفافیت لاکر غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں