18

ملک اعجاز احمد کا قلندر آباد کی غیور عوام کی طرف سے روائتی انداز میں استقبال

ایبٹ آباد۔ ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد ملک اعجاز احمد کی ٹریفک کے حوالے سے سیٹیزن ٹریفک مینیجمینٹ کمیٹی کے قیام کے لیے تقریب میں خصوصی شرکت قلندر آباد آمد کے موقع پر قلندر آباد کی غیور عوام کی طرف سے روائتی انداز میں استقبال کیا۔

ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد ملک اعجاز احمد نے قلندر آباد میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے سٹیزن ٹریفک مینیجمینٹ کمیٹی کے قیام اور اس کے مقاصد کے حوالے سے عوامی نمائند گان انجمن تاجران سول سوسائٹی معززین علاقہ اور میڈیا نمائندگان سے خطاب کیا اس ضمن میں واضح کیا کہ تمام شعبہ زندگی کے لوگوں پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا عمل میں لایا جائے گا جو علاقہ کے ٹریفک مسائل اجاگر کرنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کر یں گے جبکہ ٹریفک وارڈن پولیس تمام مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کر ے گی۔

ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد نے قلندر آباد کے مقام پر اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے مزید بتایا کہ غیر قانونی منی اڈہ جات اور خود ساختہ کرایوں کے معاملے میں بھرپور ایکشن لیا جائے گا
عوام الناس نے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد ملک اعجاز احمد کے اس اقدام کو سراہا اور بھرپور عزت افزائی کی۔

ایس ایس پی ٹریفک نے معززین علاقہ کو انتہائی عزت اور تاریخی روائتی استقبال پر شکریہ ادا کیا اور ٹریفک وارڈن پولیس کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔آخر میں ایس ایس پی ٹریفک کو روائتی پگڑی اور شال بھی پہنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں