ایبٹ آباد . پانچ منشیات فروش گرفتار ، 04 کلو 37 گرام ہیروئن، آدھا کلو آئس ، 01 کلو 57 گرام چرس ، 15 لیٹر شراب، 01 پستول معہ 10 کارتوس اور منشیات فروشی سے حاصل کی گئی رقم 59 ہزار روپے برآمد۔
سٹی پولیس نے سہیل ولد یونس اور امجد ولد سلطان ساکنان گوریاں حال کیہال سے 01 کلو 57 گرام چرس ، 01 عدد پستول معہ 10 کارتوس ، برآمد۔
جبکہ تنویر ولد رشید سکنہ ڈگی محلہ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے 03 کلو ،36 گرام ہیروئن ، اور آدھا کلو آئس اور منشیات فروشی کی رقم مبلغ 59 ہزار روپے بھی برآمد۔
اسی طرح منشیات فروش نعمان ولد انور سکنہ بانڈہ پھگواڑیاں سے 01 کلو ہیروئن اور شمعریز ولد یونس سکنہ کچہری روڈ کو 15 لیٹر شراب سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رحسٹرڈ کر لیے گئے۔